پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان سے سعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے حضرات پہلے یہ خبر پڑھ لیں

datetime 12  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی انجینئرز کونسل (ایس سی ای)نے مملکت میں نئے بھرتی کیے جانے والے غیرملکی انجنیئروں کے لیے ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دے دیا ۔اس کے علاوہ انھیں انٹرویو بھی دینا ہوگا اور دونوں میں پاس ہونے کی صورت ہی میں وہ ملازمت کے اہل قرار پائیں گے۔ایس سی ای کے سربراہ جمیل البجاوی نے ایک اخباری انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب میں ملازمت کے خواہاں غیرملکی انجنیئروں کو تین سالہ تجربے کا بھی حامل ہونا چاہیے۔انھوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ حال ہی میں بارہ سو ناتجربے کار غیرملکی انجنیئروں کی بھرتی کے بعد کیا گیا ہے۔انھیں تو ملازمتیں دے دی گئی ہیں جبکہ ساڑھے چار سو تجربے کار سعودی انجنیئرز روزگار کی تلاش میں سرگرداں ہیں اور انھیں ملازمتیں نہیں دی گئی ہیں۔
البجاوی نے بتایا ہے کہ ان کی کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے سرکاری منصوبوں کا معیار بہتر بنانے کے لیے پیش کردہ سفارشات کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ ہم نے دیکھا ہے کہ بعض انجنیئرنگ فرموں اور کمپنیوں نے ناتجربے کار غیرملکی انجنیئروں کو بھرتی کیا ہوا تھا۔اس سے کام کا معیار متاثر ہوا اور قومی معیشت اور منصوبوں کو نقصان پہنچا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غیرملکیوں کی بھرتی کے نتیجے میں سعودی انجنیئرز ملازمتوں کے مواقع سے محروم ہورہے ہیں حالانکہ نئے فارغ التحصیل ہونے والے مقامی انجینئرز اس بات کے زیادہ حق دار ہیں کہ انھیں غیرملکیوں پر ملازمتوں میں ترجیح دی جائے۔انھوں نے بتایا ہے کہ ان کی تنظیم جعلی ڈگریوں کے حامل انجنیئروں کا راستہ روکنے کے لیے بھی متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر اقدامات کررہی ہے اور کسی غیرملکی انجنیئر کو اسی صورت میں اقامہ دیا جائے گا جب اس کی اسناد کی تصدیق ہوجائے گی۔اس کے علاوہ ہم ذاتی انٹرویوز بھی لیتے ہیں تاکہ ملازمت کے لیے اہل انجینئروں کا انتخاب اور تقرر عمل میں لایا جا سکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…