پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

روزے کی حالت میں سب سے زیادہ کس چیز کو مس کروں گا ؟ لندن کے میئر صادق خان نے بتا دیا

datetime 7  جون‬‮  2016 |

لندن(این این آئی)لندن کے پہلے نو منتخب پاکستانی نڑاد مسلمان مئیر صادق خان نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ رمضان کے سحر وافطار کا اہتمام مساجد کے علاوہ یہودی معبدوں اور گرجا گھروں میں بھی کریں گے تاکہ بین المذاہب امن وبرداشت کو فروغ دیا جا سکے۔برطانوی اخبار میں لکھے گئے ایک مضمون میں لندن کے میئرنے کہاکہ مجھے کبھی کبھی ڈر لگتا ہے۔ میری ڈائری سرگرمیوں سے بھری ہوئی ہے۔ ابھی یورپی یونین میں برطانیہ کے رہنے سے متعلق ریفرنڈم بھی آ رہا ہے اور مجھے اس موقع پر سٹیج پر ہی پانی پی کر اپنا روزہ کھولنا پڑے گا۔رمضان میں اپنی پسند ناپسند کا ذکر کرتے ہوئے لندن کے نو منتخب مئیر کا کہنا تھا کہ انہیں رمضان کے دوران کافی کی یاد سب سے زیادہ ستائے گی۔صادق خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے لئے ایک دوسرے کے عقائد کو سمجھنے کا سب سے بہترین طریقہ دوسروں کے تجربات سے سیکھنا ہے۔ رمضان اس حوالے سے ایک اچھی مثال ہے کیوں کہ آپ کسی دوسرے فرد کے ساتھ کھانا کھانے، غیر مسلموں کو افطار کی دعوت دینا یہ ثابت کرتا ہے کہ مذہبی رسومات ایک عام روز مرہ زندگی کا حصہ ہیں اور اس میں کوئی انہونی بات نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…