مسقط(آن لائن) سطح سمندر سے تقریباً دوہزار میٹر بلندی پرموجود عمان کے نواحی گاؤں ’وکان‘ میں دنیا میں مختصر ترین دن ہوتاہے جو سارا سال 3گھنٹے پچاس منٹ سے زیادہ نہیں ہوتالیکن شاید یہاں کے مکین سورج کے حساب سے روزہ نہیں رکھتے بلکہ دیگر علاقوں کا اوسط وقت نکال کر روزے رکھتے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق عمان اور دیگر خلیجی ممالک کے اخبارات نے لکھاکہ دن 11بجے کے قریب سورج نکلتا ہے اور اڑھائی بجے تک غروب ہوجاتاہے۔دارلحکومت مسقط سے 150کلومیٹر دور البتینہ کے شمال میں واقع اس گاؤں میں جانے کیلئے گدھوں، گھوڑوں یا چاروں ٹائروں سے زور لگانیوالی گاڑیوں کاسہارالیناپڑتاہے۔سعودی اخبار ’عجل‘ کے مطابق دنیا میں اس گاؤں میں روزے کا دورانیہ سب سے کم ہے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مکین مقامی وقت کی پیروی کرتے ہیں یا نہیں۔