برلن(این این آئی)بغیر چیکنگ کے جرمنی کولون بون ایئر پورٹ کی سکیورٹی لائن عبور کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ اِس صورت حال کے بعد سکیورٹی ایمرجنسی پیدا ہونے پر ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا تھاتاہم بعد میں اسے بحال کردیاگیا،میڈیارپورٹس کے مطابق جر منی کی وفاقی پولیس نے سکیورٹی ضوابط کی خلاف ورزی پر ایک باسٹھ سالہ ہسپانوی شخص کو گرفتار کرنے کا بتایا ہے۔ اِس گرفتاری سے قبل کولون بون کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی بیرون ملک پروازوں کے لیے عارضی طور بند کر دیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق ایک شخص کے بغیر چیکنگ لابی میں داخل ہونے پر ایمرجنسی کی کیفیت پیدا ہو گئی تھی۔ چھان بین اور تلاش کے بعد پولیس نے جس ہسپانوی کو گرفتار کیا ہے وہ فارو جزیرے کے لیے روانہ ہونے والے ہوائی جہاز تک جلد از جلد پہنچنا چاہتا تھا۔ یہ واقعہ ایئر پورٹ کے ٹرمینل ایک کے ڈیپارچر لاؤنچ پر رونما ہوا۔سکیورٹی ضوابط کی خلاف ورزی کے بعد فوری طور پر ہوائی جہاز کی سکیورٹی متحرک ہو گئی۔ ٹرمینل ون پر پرواز کے لیے تیار پانچ ہوائی جہازوں کو فوری طور پر پارکنگ پوزیشن سے ہٹا دیا گیا تھا۔سکیورٹی اہلکاروں کو سکون اْس وقت حاصل ہوا جب فارو جانے والے شخص کو گرفت میں لے لیا گیا۔ اس کارروائی کے دوران ہوائی اڈہ تقریباً سوا گھنٹے تک بند رہا۔ حراست میں لیے گئے شخص سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ ایئر پورٹ حکام نے چند پروازوں کی تاخیر سے روانگی کی تصدیق کر دی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
سعودی عرب کے ورک ویزے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ
-
پنجاب حکومت نے گندم کی ریلیز پرائس مقرر کر دی



















































