پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نئے طالبان امیر ملاہیبت اللہ اخونزادہ نے سخت شرط عائد کردی،بڑا حکم جاری

datetime 31  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (آئی این پی )افغان طالبان کے نومنتخب امیر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے امن مذاکرات کو دھوکہ قرار دیتے ہوئے اتحادی افواج پر حملوں میں تیزی لانے کا حکم دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان کے نئے امیر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان حکومت سے مذاکرات نہیں کریں گے کیونکہ مذاکرات کے نام پر دھوکہ کیا جاتا ہے اور افغانستان میں اتحادی افواج کی موجودگی تک مذاکرات کا لفظ بھی نہیں سنیں گے۔ انہوں نے طالبان جنگجوؤ ں کو حکم دیا کہ افغانستان میں موجود اتحادی افواج پر حملے تیز کیے جائیں۔واضح رہے کہ افغان طالبان کے ساتھ جب بھی مذاکرات کی کوشش کی جاتی ہے تو کوئی نہ کوئی ایسا کام کر دیا جاتا ہے جس سے مذاکرات پس پشت چلے جاتے ہیں۔ گزشتہ سال ایک طرف افغان طالبان سے مذاکرات جاری تھے اور اسی وقت طالبان کے امیر ملا عمر کے مارے جانے کی خبریں چلادی گئیں جس سے مذاکرات رک گئے تھے ۔21 مئی کو امریکہ نے بلوچستان کے علاقے نوشکی میں ایک ٹیکسی پر ڈرون حملہ کرکے طالبان امیر ملااختر منصور کو ہلاک کردیا تھا۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…