اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پانامہ لیکس بارے لندن میں کیا ہونے جا رہا ہے؟ پتہ چل گیا

datetime 11  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)عالمی رہنماﺅں، غیرسرکاری تنظیموں اور مالیاتی اداروں کا ایک اعلی سطحی اجلاس لندن میں منعقد ہو رہا ہے۔ جمعرات کو اس اجلاس کا مقصد عالمی سطح پر انسداد بدعنوانی کے لیے موثر اقدامات ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کریں گے، جن کا کہناتھا کہ وہ پاناما پیپرز کے سامنے آنے کے بعد عالمی سطح پر بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ایک بین الاقوامی اشتراکِ عمل چاہتے ہیں۔اس اجلاس میں دنیا کے چالیس ممالک کے رہنماں کے علاوہ عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ جیسے مالیاتی ادارے شریک ہو رہے ہیں۔ اجلاس میں افغانستان، کولمبیا اور نائجیریا کے صدر کے ساتھ ساتھ امریکی وزیرخارجہ جان کیری بھی شریک ہوں گے۔بدعنوانی کے خاتمے کی مہم چلانے والوں کی جانب سے اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاناما پیپرز کے تناظر میں عالمی برداری ایک مربوط اور ٹھوس لائحہ عمل اختیار کرے۔ پاناما پیپرز کے نام سے خفیہ دستاویزات سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں عوامی سطح پر ردعمل عمل دیکھا جا رہا ہے۔ ان خفیہ دستاویزات کے مطابق دنیا کے متعدد امیر افراد اور اداروں نے ٹیکس بچانے یا سرمایہ چھپانے کے لیے سمندر پار کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی۔برطانوی وزیراعظم کے ایک ترجمان کے مطابق اس اجلاس کے اختتام پر ایک اعلامیہ جاری کیا جائے گا، جس میں اس اجلاس میں شریک وفود کے دستخط ہوں گے، جس کے ذریعے عالمی سطح پر بدعنوانی کے خاتمے کے لیے باہمی تعاون میں اضافے اور مربوط اقدامات پر اتفاق کیا جا سکتا ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…