پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودیہ سے تارکین وطن کی ترسیلات زر پر ٹیکس کی تجویز

datetime 27  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیو زڈیسک)سعودی عرب کی مجلس شوری غیر ملکی تارکین وطن کے ترسیلات زر پر ٹیکس لگانے کی ایک تجویز پر اتوار کے روز ہونے والے اپنے اجلاس میں غور کرے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غیر ملکیوں کے ترسیلات زر پر ٹیکس کی تجویز مجلس شوری کی خزانہ کمیٹی کے رکن حسام العنقری نے پیش کی ہے۔ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک ایسی ہی ایک تجویز پر پہلے ہی تبادلہ خیال کا آغاز کر چکی ہے۔خلیج ریسرچ سنٹر کی ایک رپورٹ کے مطابق ایشائی ملکوں کی معیشت کا بڑا حصہ ان عالمی ترسیلات زر پر مشتمل ہے کہ جسے جی سی سی کے رکن ملکوں میں کام کرنے والے غیر ملکی تارکین وطن دیار غیر سے بھجواتے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق 2013 میں دنیا کی 400 ارب ڈالر مالیت کی ترسیلات کا 23 فی صد(تقریبا 90 ارب ڈالر) خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سے باہر بھیجی گئی۔ ان ممالک میں سعودی سر فہرست رہا۔مجلس شوری میں حکومتی اداروں کی کارکردگی، یوتھ کونسل کے قواعد کی تشکیل کے علاوہ پانی، زراعت اور ماحولیاتی کمیٹیوں کی جانب سے پانی اور بجلی کے نئے ٹیرف پر غور کرے گی۔یاد رہے ماضی میں بھی تارکین وطن کی سعودی عرب سے بیرون ملک ترسیلات زر کی حد مقرر کرنے کی تجاویز پیش کی جاتی رہی ہیں۔مجوزہ اقدام سے پاکستان، بھارت اور فلپائن جیسے ملکوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ انہی ملکوں کے شہریوں کی اکثریت بیرون ملک ملازمت سے حاصل ہونے والی آمدنی غیر ملکی ترسیلات کی شکل میں اپنے اپنے ملک بھجواتی ہے۔ماہرین معاشیات نے خبردار کیا کہ ہے تجویز کی منظوری سے غیر ملکی تارکین وطن میں بے چینی پھیل سکتی ہے۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…