پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمرہ زائرین اب اپنے ویزوں کو سیاحت کے ویزے میں تبدیل کرواسکیں گے ‘ سعودی عرب

datetime 25  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (نیوز ڈیسک )سعودی کمیشن برائے سیاحت کے سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان نے اعلان کیا ہے کہ عمرہ زائرین اب اپنے ویزوں کو سیاحت کے ویزے میں تبدیل کرواسکیں گے اور مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ کے علاوہ دوسرے شہروں میں بھی جا سکیں گے،سعودی کمیشن برائے سیاحت نے سیاحت کے فروغ کے لئے ایک نیا منصوبہ شروع کیا ہے جو اس کے پروگرام ’’سلطنت سعودی عرب مسلمانوں کی منزل‘‘کا اہم جز ہے، اس کی تجویز کمیشن کی جانب سے کئی سال قبل پیش کی گئی تھی ۔ریاض میں افتتاحی تقریب کے بعد جاری کئے جانے والے بیان کے مطابق شہزادہ سلطان نے کہا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد عمرہ زائرین کو ایسے مواقع فراہم کرنا ہے کہ وہ سعودی عرب کے اہم مقامات، اسلامی تاریخ کے مقامات اورسیاحوں کی دلچسپی کے مقامات کو دیکھ سکیں۔ عمرہ زائرین، عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد ثقافتی، طبی، تعلیمی اور تجارتی دورے اور مختلف نوعیت کی نمائشوں اور کانفرنسوں میں بھی شرکت کرسکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ بزنس ویزا رکھنے والے افراد اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے شہری بھی عمرے کے بعد ویزے کی نوعیت تبدیل کرنے کے اس موقع سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔شہزادہ سلطان بن سلمان کا مزید کہنا تھا کہ کمیشن یہ منصوبہ وزارت داخلہ، خارجہ امور اور وزارت حج کے تعاون سے مکمل کررہا ہے۔شہزادہ سلمان کے مطابق یہ پروگرام متعدد سال قبل شروع کیا گیا تھا اور اس کی ریسرچ کرنے میں کافی وقت صرف ہوگیا۔ اس وقت عمرہ ویزا کو سیاحتی ویزے میں منتقل کرنے کے وسائل سمیت کئی دیگر مشکلات راہ میں حائل تھیں۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…