اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی، امریکہ کھل کر سامنے آگیا،اوباما کی دھمکی

datetime 23  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے اگر برطانیہ نکل گیا تو برطانیہ امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدوں میں قطار کے سب سے آخر میں کھڑا ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اوباما نے کہا کہ برطانیہ کا مضبوط یورپی یونین میں اہم کردار ہے اور یورپی یونین کا ممبر رہتے ہوئے عالمی سطح پر برطانیہ اہم پلیئر رہے گا۔تاہم یورپی یونین چھوڑنے کے حق میں مہم چلانے والوں نے صدر اوباما پر تنقید کی۔ ٹوری کے ایم پی ڈومینک راب نے صدر اوباما کو لیم ڈک صدر کہا۔راب نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ ناکام ہو گیا اور یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدہ حاصل نہ کر سکنا براک اوباما کی سب سے بڑی تجارتی ناکامی ہے۔صدر اوباما کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ یورپی یونین کا ممبر ہونے سے برطانیہ کے خاص روابط مضبوط ہوئے۔یورپی یونین سے علیحدہ ہونے یا نہ ہونے پر ریفرنڈم پر ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ یہ ہمارے فیصلہ ہے کسی اور کا نہیں ٗیہ برطانیہ کی عوام کا خودمختار فیصلہ ہے تاہم جب ہم یہ فیصلہ کرنے جا رہے ہیں تو دوستوں کی رائے سننی چاہیے۔صدر اوباما نے کہا کہ برطانیہ کی صلاحیت نمایاں ہوتی ہے جب وہ یورپی یونین کو سمت دکھاتا ہے۔ امریکہ بشمول یورپی یونین میں برطانیہ کے اثر و رسوخ میں اضافہ دیکھنا چاہتا ہے ۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…