واشنگٹن(نیوزڈیسک) آئی ایم ایف نے کہاہے کہ یونان ایک مرتبہ پھر بدترین مالی خسارے کا شکار ہے اوریونان کو ایک نئے ممکنہ مالیاتی بحران کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے ،بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے وابستہ ایک اعلیٰ عہدیدار نے امریکی ٹی وی کو دئے گئے ایک انٹرویومیں بتایا کہ یورپی یونین یونان کے حکومتی اخراجات اور خسارے کو کم کرانے میں ناکام رہی ہے ،انہوں نے کہاکہ یہ یونان کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے اوریونان کو ایک نئے ممکنہ مالیاتی بحران کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے،ماہرین کے مطابق مہاجرین کے بحران سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک بھی یونان ہے، جہاں پہلے سے کمزور اقتصادیات کو مہاجرین کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس بحران نے یونانی معیشت پر پہلے سے موجود دباؤ میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔