ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

آذربائیجان اور آرمینیا میں فوجی جھڑپیں ، گولہ بارود کا استعمال

datetime 3  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) آذربائیجان اور آرمینیا کی ناگورنو اور قرہباخ کے متنازع خطے میں فوجی جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں جن میں ہفتہ کو شدت آگئی، اس دوران گولہ بارودکا آزادانہ استعمال کیاگیااورآذربائیجان کی حکومت نے دعویٰ کیاکہ آرمینیائی فورسز نے اس کے 12اہلکار ہلاک اور ایک ہیلی کاپٹرتباہ کردیا،روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے دونوں ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ جھڑپوں کو ختم کریں۔برطانوی و عرب میڈیا کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا نے ایک دوسرے پر ان جھڑپوں کا الزام عائد کیا ہے اور دونوں جانب سے نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔آرمینیا کی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ آذربائیجان نے ان جھڑپوں میں ٹینکوں، توپ خانے اور فضائی طاقت کا استعمال کیا ہے۔الجزیرہ کے مطابق آذربائیجان کی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ حالیہ کارروائی کے دوران 12اہلکارمارے گئے ہیں اور آرمینیائی فورسز کی طرف سے ایک ہیلی کاپٹر مارگرایاگیا۔بیان میں یہ بھی دعویٰ کیاگیاکہ ان کی فورسز نے کرباخ میں دوچوٹیوں اور ایک گاوں کا کنٹرول حاصل کرلیاہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز نے آرمینیا کی وزارتِ دفاع کے حوالے سے کہا ہے کہ آذربائیجان کی افواج نے ’اہم پوزیشنوں پر‘ قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ٹی وی پر چلنے والی فوٹیج میں رات کو ہونیوالی جھڑپوں میں تباہ ہونیوالی ایک کار بھی دکھائی گئی تاہم اس کے مالکان یا ڈرائیور کے بارے میں کچھ نہیں بتایاگیا۔آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان سنہ 1980 کی دہائی کے آخر میں لڑائی شروع ہوئی تھی جو کہ سنہ 1991 میں مکمل جنگ کی شکل اختیار کر گئی تھی۔سنہ 1994 میں ہونے والی جنگ بندی سے پہلے اس لڑائی میں ایک اندازے کے مطابق 30,000 افراد ہلاک ہوئے تھے۔یہ خطہ آذربائیجان کی حدود کے اندر ہے تاہم اسے نسلی آرمینیوں کی جانب سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…