واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ نے کویت میں اپنے شہریوں کو خبردار اور ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ الرٹ وارننگ چند روز قبل کویت سٹی میں ایک امریکی شہری پر قاتلانہ حملہ کے واقعہ کے بعد جاری کی گئی ہے۔ حملہ آور کو بعدازاں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی شہریوں پر دہشت گرد حملے ہو سکتے ہیں۔ کویت میں امریکی ایمبیسی کی جانب سے اپنے شہریوں کو اس واقعہ کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے۔ سفارتخانے نے حملہ کا نشانہ بننے والے شخص کا نام جاری نہیں کیا نہ ہی حملہ آور کے محرک اور اس کی قومیت کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کی ہے