برسلز(نیوزڈیسک)اسلام کے پھیلاﺅ کے خلاف چھ فروری کو جمہوریہ چیک، ایسٹونیا، فن لینڈ، جرمنی، پولینڈ، سلوواکیا اور سوئٹزرلینڈ سمیت یورپ کے چودہ ملکوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس امر کا اعلان دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے انتہا پسند منتظمین نے کیا۔مظاہروں کا انعقاد غیر ملکیوں کی یورپ آمد کے مخالف جرمن گروپ ‘پیجیڈا’ نے کیا ہے۔ یہ تنظیم اپنا تعارف ان یورپی شہریوں کے طور پر کراتی ہے کہ جو مغرب کی اسلامائزیشن کے خلاف ہیں۔’پیجیڈا’ کے تاتیانہ فیسٹرلنگ نے یہ اعلان اپنی ہم خیال تنظیموں سے ایک اجلاس کے بعد یورپ بھر میں ان اسلام مخالف مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا “یورپ کی اسلامائزیشن کے خلاف جنگ ہمارا مشترکہ ہدف ہے۔جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ کے قریب ہونے والے اجلاس کا انعقاد چیک گروپ “اسلام مخالف بلاک” کی جانب سے کیا گیا تھا جس کے رہنما مارٹن کونوسکا نے یورپ کی مہاجرین سے متعلق پالیسی کو احمقانہ اور خودکشی قرار دیا۔’پیجیڈا’ اکتوبر 2014ءمیں ایک غیر ملکیوں سے نفرت کے ایک فیس بک گروپ کے طور پر سامنے آئی تھی جس نے جرمنی کے مشرقی شہر ڈریسڈن میں کچھ سو افراد کے ساتھ اپنے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا تھا جس کو بعد میں قوت ملی اور اس کے مظاہروں کی تعداد 25000 تک پہنچ گئی۔اس تنظیم کے بانی لوٹز باک مین کی جانب سے انتہائی متعصب بیانات اور ہٹلر سٹائل کی مونچھیں اور ہئیر سٹائل رکھ کر سیلفی لینے پر اس تنظیم نے عوامی مقبولیت کھو دی تھی۔مگر اب نئے سال کی تقریبات کے موقع پر جرمنی کے شہر کولون میں عرب نوجوان کی جانب سے جنسی ہراسیت اور چوری کی وارداتوں کے بعد اس گروپ کی کارروائیوں میں ایک بار پھر شدت دیکھنے میں آ رہی ہے۔
چھ فروری ۔یورپ میں رہنے والے تارکین وطن ہوشیار ہوجائیں!
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مذہب کی جنگ(آخری حصہ)
-
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کا امکان
-
ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند؟ بڑا اعلان سامنے آگیا
-
عوام کے لئے ریلیف ! پیٹرول 55 روپے مہنگا کرنے کے بجائےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
آبنائے ہرمز کھل گئی
-
عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتو ں میں اضافہ
-
سونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی کے بعد آج پھر بڑا اضافہ
-
ملک بھر میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی
-
چھٹیوں میں اضافے کی خبریں! وزیرتعلیم پنجاب کا اہم بیان آگیا
-
ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایران نے جنگ روکنے کیلئے 6 سٹریٹجک شرائط پیش کردیں
-
خیبرپختونخوا حکومت نے طورخم بارڈر کھولنے کی منظوری دیدی
-
نمبر پلیٹس سے متعلق سخت کریک ڈاؤن کا اعلان
-
شادی کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر



















































