بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

افضل گورو کے بیٹے کی میٹرک کے امتحان میں شاندار کامیابی

datetime 11  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کی سازش کے مجرم افضل گورو کے بیٹے غالب گورو نے دسویں جماعت یعنی میٹرک کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، غالب گورو نے جموں کشمیر بورڈ کے امتحان میں 500 میں سے 474 نمبر حاصل کیے جو کہ 94.8 فیصد بنتے ہیں۔ اتوار کی رات اعلان کیے جانے والے امتحان کے نتائج کے مطابق غالب گورو کو تمام پانچ موضوعات میں ’اے ون‘ گریڈ ملے ہیں۔ غالب کے والد افضل گورو کو بھارتی پارلیمان پر حملے کا مجرم قرار دیا گیا تھا اور اس جرم کے لیے انھیں نو فروری 2013 کو پھانسی دے دی گئی تھی۔ سوشل میڈیا پر اس بات کی تعریف کی جا رہی ہے کہ غالب گورو نے مشکل حالات کے باوجود دل جمعی کے ساتھ تعلیم حاصل کی اور اچھے نمبر حاصل کیے۔ حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کے نام والے ٹوئٹر ہینڈل سے میٹرک میں کامیاب ہونے والے تمام بچوں کو مبارک باد دی گئی ہے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…