اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

پانچ ممالک کے بعد چھٹے عرب ملک نے بھی ایران کیخلاف اعلان کردیا،اہم ملک کی ثالثی کی پیشکش

datetime 7  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قطر(نیوزڈیسک)تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملے کے بعد کئی سعودی اتحادیوں نے ایران سے سفارتی تعلقات توڑ دیے ہیں،مشرقِ وسطیٰ میں سعودی عرب کے ایک اور اتحادی ملک قطر نے بھی ایران سے سفارتی تعلقات توڑتے ہوئے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں تازہ کشیدگی سعودی حکام کی جانب سے ممتاز شیعہ عالم شیخ نمر باقر النمر کو سزائے موت دیے جانے پر پیدا ہوئی ہے۔اس سے قبل کویت، بحرین، سوڈان اور جبوتی ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کرچکے ہیں۔ادھر ایران نے بھی سعودی عرب سے اپنے سفارتکار واپس بلالیے ہیں۔دوسری جانب ایران اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے عراق نے ثالثی کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔عراقی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ اگر کشیدگی کو طول دیا جاتا رہا تو پورا خطہ اس سے متاثر ہو سکتا ہے،عراقی وزیرخارجہ ابراہیم جعفری کا کہنا ہے کہ اگر کشیدگی کو طول دیا جاتا رہا تو پورا خطہ اس سے متاثر ہو سکتا ہے۔خیال رہے کہ عراق کی سرحد ایران اور سعودی عرب دونوں کے ساتھ ملتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…