پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فیس بک کے بانی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ، وجہ جانئے

datetime 18  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوز ڈیسک) فیس بک کے بانی کی اپنی صاحبزادی کا ڈائپر تبدیل کرتے ہوئے تصویر سامنے آگئی ۔ جسے انٹرنیٹ صارفین نے خوب سراہا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس تصویر کے پوسٹ ہونے کے ایک گھنٹے بعد تک اس کو 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد لائیک کر چکے تھے اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں اپنی دولت کا بڑا حصہ عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ چین نے اپنی بیٹی میکس کی پیدائش کی خوشی میں فیسبک میں سے اپنے 99 فیصد حصص فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ مارک زکر برگ نے کہا کہ عطیہ کی جانے والی رقم کی فی الحال مالیت 45 ارب ڈالر ہے۔ مارک زکربرگ کی اہلیہ پریسیلا چین نے گزشتہ ہفتے ایک بچی کو جنم دیا جس کا نام میکسیما چین زکربرگ رکھا گیا ہے۔فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے اپنے فیس بک کے صفحے پر بیٹی کی ولادت کا اعلان کرتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی جس کے ساتھ میکس کے نام ایک خط اے لیٹر فار اوور ڈاٹر کے عنوان سے شائع کیا۔ انھوں نے اپنی بیٹی کے نام لکھے جانے والے خط میں میکس کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہم تم سے بہت پیار کرتے ہیں اور اسی لیے ہم یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اس دنیا کو تمھارے لیے اور دنیا کے تمام بچوں کے لیے ایک بہتر جگہ بنائیں۔ ہر والدین کی طرح ہم اپنی اولاد کو آج کی ہماری دنیا سے بہتر دنیا میں پلتا بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…