پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکہ اور کیوبا نے ایک اور تاریخی فیصلہ کر لیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکہ اور کیوبا میں دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ تجارتی پروازیں دوبارہ سے شروع کرنے کے حوالے سے اتفاق ہوگیا ہے۔نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر کیوبا اور امریکہ کے حکام نے بتایا کہ یہ اعلان ناگزیر تھا۔یہ بات واضح نہیں ہے کہ پروازوں کا آغاز کب سے ہوگا کیوں کہ کیوبا کی حکومت اور امریکی ایئر لائنوں کے درمیان مذاکرات میں کئی ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔تقریباً ایک سال قبل جب سابقہ سرد جنگ کے دشمنوں نے ایک دوسرے کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنا شروع کیے تھے اس کے بعد یہ ایک بہت اہم قدم ہے۔امریکہ نے 54 سال کی غیر موجودگی کے بعد اگست میں کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول لیا ہے۔بدھ کے روز واشنگٹن میں دونوں ممالک میں اتفاق ایک بہت اہم کامیابی ہے جس کے بعد کیوبا اور امریکہ کے درمیان کئی مسائل پر مذاکرات ہوں گے جس کے نتیجے میں امریکہ تجارتی پابندیاں اْٹھا سکتا ہے۔یہ اعلان رواں سال امریکہ اور کیوبا کے درمیان سیاحت میں ایک اندازے کے مطابق 50 فی صد سے زائد اضافہ ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔ہزاروں کی تعداد میں امریکی شہری پہلے ہی کیوبا کے جزیروں میں سیاحت کے لیے موجود ہیں اور وہاں کے ہوٹل اور ہوسٹل کئی کئی مہینوں کے لیے بْک ہورہے ہیں۔لیکن وہ لوگ جو سیاحت کے لیے یہاں آرہے ہیں اْن کے لیے چارٹر پروازوں کی بْکنگ یا کسی تیسرے ملک کے راستے کیوبا آنا مشکل بن چکا ہے۔حکام کے مطابق ’ایک رسمی معاہدے کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ ایک دن کے دوران ایک درجن سے زائد پروازیں امریکہ سے کیوبا پہنچیں گی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…