ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

بے گناہ لوگوں کو پھانسیو ں پر احتجاج کیوں کیا ،ڈھاکہ یونیورسٹی نے پاکستان سے تعلیمی ناطہ توڑ لیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش کے سب سے اعلیٰ تعلیمی ادارے ڈھاکہ یونیورسٹی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے تمام تعلیمی تعلقات ختم کر رہی ہے۔ڈھاکہ یونیورسٹی نے حکومت سے بھی ایسا ہی کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ جب تک پاکستان 1971 کی جنگ کے دوران ہونے والی مبینہ زیادتیوں کے لیے معافی نہیں مانگتا، اس وقت تک اس کے ساتھ یہی سلوک روا رکھا جائے۔سنہ 1971 کی جنگ کے وقت بنگلہ دیش پاکستان کا ایک حصہ تھا جسے مشرقی پاکستان کہا جاتا تھا۔ جنگ کے بعد یہ علاقہ پاکستان سے الگ ہو کر بنگلہ دیش کے نام سے ایک آزاد ملک کے طور پر وجود میں آیا تھا۔پاکستان نے گذشتہ ماہ پاکستان کے حامی دو رہنماؤں کو جنگی جرائم کے لیے بنگلہ دیش میں پھانسی دیے جانے پر افسوس ظاہر کیا تھا جس کے بعد سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے دو طرفہ تعلقات میں تلخی آ گئی ہے۔پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ 1971 میں کسی بھی مبینہ جنگی جرائم میں وہ شامل نہیں تھا۔ پاکستان کے رویے میں یہ تبدیلی حال ہی میں دیکھی گئی ہے۔اس سے پہلے پاکستان نے 1971 کی جنگ کے دوران برتی گئی ’افسوس ناک زیادتیوں‘ پر دکھ کا اظہار کیا تھا۔اس جنگ کے دوران وسیع پیمانے پر قتل عام، اذیتیں اور جنسی زیادتی کے واقعات ہوئے تھے۔بنگلہ دیش کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس دوران تقریباً 30 لاکھ لوگ مارے گئے تھے۔بنگلہ دیش نے حال ہی میں جنگی جرائم میں دو رہنماؤں کو پھانسی دینے کے بعد سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ملک میں سوشل میڈیا کی ویب سائٹس ٹویٹر فیس بک اور اسکائپ پر بھی پابندی لگائی تھی، لیکن بعد میں یہ پابندی ختم کر دی گئی۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…