ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

داعش کے بارے میں ایسا انکشاف کہ پوری دنیا کی نیندیں اڑ گئیں

datetime 3  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (صباح نیوز)داعش پوری دنیا میں اپنے جنگجو بھرتی کر رہی ہے۔ حال ہی میں سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ “داعش” نے امریکا کے اندر سے اپنے حامی تلاش کر کے انہیں اپنی صفوں میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ذریعے میں دہشت گردی کی بھی منصوبہ بندی کی تھی۔عرب ٹی وی کے مطابق جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر شمیوس ھیوس اور کچھ دوسرے ماہرین نے مل کر ایک رپورٹ مرتب کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ “داعش” کس طرح امریکا میں اپنے جنگجو بھرتی کرتے ہوئے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے “داعش” سے تعلق کے الزام میں 71 شدت پسندوں کو حراست میں لیا۔ پکڑے گئے تمام افراد معاشرے کے مختلف طبقات کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان میں امیر، غریب، مرد ،خواتین، چھوٹے، بڑے، خواندہ اور ناخواندہ سب شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق گرفتار کیے گئے 250 امریکیوں نے داعش کے ساتھ مل کر لڑائی کے لیے بیرون ملک سفر کیا۔ امریکا کی 50 ریاستوں میں داعش سے قربت یا تنظیم سے تعلق کیشبے میں اس نوعیت کے کل 900 کیسز کی تحقیقات کیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے 68 شدت پسندوں کی عمریں 26 سال کے درمیان ہیں جب کہ مجموعی طور پر داعش سے تعلق کے شبے میں حراست میں لیے جانے والوں کی عمریں 25 سے 47 سال کے درمیان ہیں۔ ان میں سے 27 فی صد نے اندرون ملک دہشت گردی کی کارروائیاں کیں۔امریکی محققین کا کہنا ہے کہ داعش سے تعلق کے شبے میں گرفتار امریکی شہریوں میں 40 فی صد نو مسلم ہیں۔ یہاں یہ امر واضح رہے کہ امریکا میں نومسلم آبادی کی تعداد کل امریکی مسلمانوں کا صرف 20 فی صد ہے۔ نو مسلموں کی اکثریت دین اسلام کی تعلیمات سے نابلد ہوتی ہے اور وہ آسانی کے ساتھ کسی بھی شدت پسند گروپ کا ایندھن بن سکتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا میں پکڑے گئے داعشی شدت پسندوں میں سے 55 فی صد کو مخبری پر گرفتار کیا گیا۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…