ڈھاکا (نیوز ڈیسک) بنگلادیش نے اپنے ملک میں پھانسیوں پر پاکستان کی جانب سے ردعمل سامنے آنے کے بعد ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ جنگی جرائم کے مرتکب مجرمان کو سزاءدینا ہمارا اندرونی معاملہ ہے اور اسے ان معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ۔ حزب اختلاف کے رہنماﺅں دو کی پھانسیوں پر پاکستان کی جانب سے اظہار تشویش پر بنگلادیشی حکومت نے ڈھاکا میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر شجاع عالم کو طلب کرکے احتجاج کیا۔ بنگلادیشی وزیر خارجہ شہریار عالم نے کہا کہ ہمارے داخلی معاملات کا احترام کیاجائے پاکستان ، کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ ہمارے معاملات میں مداخلت کرے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے دو رہنماﺅں صلاح الدین قادر اور علی احسن مجاہد کو سزائے موت دی گئی تھی ۔