نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالا کے سبریمالا مندر میں خواتین کے داخل ہونے پر ایک ’نئی شرط‘ عائد کی گئی ہے کہ ایک اسلحہ و گولہ بارود کو سکین کرنے والی مشین کی طرح کی ایک مشین کی مدد سے معلوم کیا جائے گا کہ آیا خاتون حیض سے تو نہیں ہے اور کیا یہ اس کے مندر میں داخلے کے لئے ’ٹھیک وقت‘ ہے۔ اس ’نئی شرط‘ کے بعد خواتین کی جانب سے سوشل میڈیا پر ’ہیپی تو بلیڈ‘ کے عنوان سے بھرپور مہم چلائی جا رہی ہے اور مندر انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ خواتین مختلف تحریروں والے پوسٹر اٹھا کر تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔
مزید پڑھئے:ڈاکٹر عامر لیاقت نے ریحام خان کو انوکھی نصیحت کر دی
دیکھئے طالبات کا پاک آرمی کے ساتھ گزارہ گیا ایک دلکش اور یادگار دن