جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ اور اسرائیل کے درمیان 30ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے طے پاگئے

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
Flag israel waving with highly detailed textile texture pattern
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکہ اور اسرائیل کے درمیان 30ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے طے پاگئے ہیں جبکہ امریکی صدر براک اوباما نے فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلیوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا دفاع امریکہ کی اولین ترجیح ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل فلسطین کشیدگی کے تناظر میں واشنگٹن میں اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کی ۔دونوں رہنماو ¿ں کے درمیان 13 ماہ کے بعد یہ ملاقات ایسے وقت پر ہوئی جب فلسطینوں کی جانب سے اسرائیلیوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ملاقات کے دوران امریکہ اور اسرائیل کے درمیان 30 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے بھی طے پایا ہے۔جولائی میں عالمی برادری اور ایران کے درمیان جوہری معاہدے کے بعد دونوں رہنماو ¿ں کی پہلی ملاقات ہے۔معاہدے کے تحت ایران کو اپنا جوہری پروگرام محدود کرنے کے عوض امریکہ کی طرف سے پابندیاں اٹھانے کی پیشکش کی گئی تھی جسے نتن یاہو نے ایک سنگین غلطی قرارد یتے ہوئے کہا تھا کہ یہ راستہ یقینا ایٹمی ہتھیاروں کی طرف جاتا ہے۔اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے امریکہ کو یقین دہانی کروائی کہ اس نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششیں ترک نہیں کی ہیں اور وہ فلسطین اسرائیل تنازعے کے حل میں سنجیدہ ہے۔امریکی حکام کے مطابق صدر اوباما کو اس بات کی توقع نہیں ہے کہ ا ±ن کی مدتِ صدارت کے آخری سال میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے طے پا جائے تاہم صدر اوباما چاہتے ہیں کہ اسرائیلی وزیراعظم مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے طریقہِ کار واضح کریں۔صدر اوباما سے ملاقات کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو دی جانے والی فوجی امداد بڑھانے کےلئے کہا ہے جو تین ارب ڈالر سے بڑھا کر پانچ ارب ڈالر سالانہ تک کی جا سکتی ہے۔گذشتہ ہفتے امریکہ نے رین براتس کو اسرائیلی حکومت کے نئے ترجمان بنائے جانے پر حیرت کا اظہار کیا تھا۔ نتن یاہو نے اس بارے میں کہا تھا کہ وہ واشنگٹن سے واپسی پر اس فیصلے پر نظر ثانی کریں گے۔براتس نے فیس بک پر صدر اوباما پر یہودی مخالف ہونے کا الزام لگایا اور کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی دماغی عمر 12 سال کے بچے سے زیادہ نہیں ۔امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے اس پوسٹ کو پریشان کن اورجارحیت پر مبنی قرار دیا ہے۔ براتس امریکہ جانے والے اسرائیلی وفد میں شامل نہیں ۔اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ مذاکرات کا اہم مقصد ’فلسطینیوں کے ساتھ ممکنہ پیش رفت، یا کم از کم ان کے ساتھ ایک مستحکم حالات قائم کرنا اور یقینا اسرائیل کی ریاست کی سلامتی کو مضبوط کرنا ہے ¾ نابلوس میں چار اسرائیلیوں کے ایک فلسطینی شخص کی گاڑی سے ٹکرانے کے بعد سکیورٹی فورسز نے ایک فلسطینی شخص کو ہلاک کر دیا تھا۔ حالیہ تشدد میں تیزی ستمبر کے مہینے میں اس وقت آئی جب مشرقی یروشلم میں یہودیوں اور مسلمانوں کے ایک مقدس مقام کے بارے میں اس افواہ سے اشتعال پھیل گیا کہ اسرائیل اس مقام پر یہودیوں کے حقوق کو مضبوط کرنے کےلئے قوانین بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔امریکی صدر اوباما نے کہا کہ وہ اور نیتن یاہو اس بات کو زیر غور لائیں گے آیا داعش، حزب اللہ اور دیگر باغی گروپوں کی سرگرمیوں کا کس طرح کھل کر مقابلہ کیا جائے جو دہشت گرد سرگرمیوں میں مشغول ہیں۔امریکی صدر اوباما نے کہا کہ ایران کی جانب سے عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوںکو روکنے کے سلسلے مین دونوں رہنما یکسان لائحہ عمل تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔یتن یاہو نے کہا کہ اسلحے سے پاک فلسطینی ریاست اور یہودی ریاست کے وجود کے حق کو تسلیم کیے جانے پر زور دیتے ہوئے ہم نے امن اور دونوں عوام کے لیے دو ریاستی حل کی توقعات ترک نہیں کیں۔نیتن یاہو نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے دیگر ملکوں کے ساتھ بھی ہم حقیقی امن کے حصول کی خواہش رکھتے ہیں اگر وہ بھی یہی چاہتے ہوں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…