جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

کینیڈا کے نئے وزیراعظم کو آتے کے ساتھ ہی امریکہ کا جھٹکا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)سات برس کے بحث مباحثے کے بعد امریکی صدر براک اوباما نے متنازع ’کی اسٹون آئل پائپ لائن‘ منصوبے کی تعمیر کو مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پائپ لائن کینیڈا کی ڈرلنگ کی تنصیبات سے امریکہ کے وسطی علاقے کی جانب بچھائی جا رہی تھی۔وائٹ ہاو ¿س سے اپنے خطاب میں صدر اوباما نے کہا ہے کہ یہ 1900 کلومیٹر پائپ لائن’امریکہ کے قومی مفادات کے حق میں نہیں تھی۔ا ±نھوں نے کہا کہ اس سے امریکی معیشت میں روزگار کے مواقع پیدا ہونے، یا امریکی موٹر گاڑیاں چلانے والوں کو پہلے ہی سے کم نرخ پر دستیاب پیٹرول کے معاملے پر کوئی معنی خیز طویل مدتی بہتری کی توقع نہیں تھی۔اوباما نے کہا کہ ا ±نھوں نے کینیڈا کے نئے وزیر اعظم، جسٹن ٹروڈو کو فون پر اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔طویل مدت سے ماحولیات کے ماہرین یہ دعویٰ کرتے آئے ہیں کہ ’کی اسٹون پراجیکٹ‘ کے راستے میں ماحولیات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ کینیڈا کے ریگستان سے ٹیکساس تک کی اس پائپ لائن کے ذریعے یومیہ 800000 بیرل خام تیل کی ترسیل کا منصوبہ تھا۔ ٹیکساس کی ریفائنریاں امریکہ کے خلیج میکسیکو کے جنوبی ساحل سمندر پر واقع ہیں۔ اوباما نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کا مداوا کرنے کے لیے کاربن گیسز میں کمی لانے کے ضمن میں امریکہ سرکردہ کردار ادا کر رہا ہے؛ اور کی اسٹون پراجیکٹ کی منظوری سے دنیا میں امریکہ کے اختیار کردہ مو ¿قف پر حرف آتا، ایسے میں جب اگلے ماہ عالمی ماحولیات پر پیرس میں اجلاس ہونے والا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…