بڈاپسٹ(نیوزڈیسک)ہنگری نے کہا ہے کہ جنوبی سرحد پر لگائی جانے والی نئی باڑ کو عبور کرنے والے تارکین وطن پر گولی چلانے کو کوئی منصوبہ نہیں ہے لیکن اس ملک نے سربیا سے ملحق سرحد پر باڑ کی تعمیر شروع کر دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہنگری کے وزیر اعظم وکٹور اوربان نے ایک مرتبہ پھر اپنے اس موقف کو دہرایا کہ یورپ پہنچنے والے تارکین وطن کو اصل میں سیاسی پناہ کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی، افریقہ اور ایشیا کے بحران زدہ علاقوں سے پہنچنے والے تارکین وطن کی زیادہ تر تعداد غربت سے فرار ہو رہی ہے جبکہ ان میں سے حقیقی پناہ کی ضرورت بہت کم لوگوں کو ہے۔دوسری جانب ہنگری نے سربیا کے ساتھ ملحق اپنی سرحد پر باڑ لگانے کا کام مزید تیز کر دیا ہے۔ تین اعشاریہ پانچ میٹر (گیارہ اعشاریہ پانچ فٹ) اونچی اس باڑ کا مقصد تارکین وطن کو ہنگری میں داخل ہونے سے روکنا ہے۔ ناقدین اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں ہنگری کے اس اقدام کی مذمت کر ر ہی ہیں۔