منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی ریاست گجرات میں فسادات پھوٹ پڑے، 6 افراد ہلاک، کرفیو نافذ

datetime 26  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احمد آباد(نیوزڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد شہر میں فسادات پھوٹنے کے بعد دوسرے دن بھی جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ پیٹل برادری کے لاکھوں افراد بہتر تعلیم اور نوکریوں کے مواقع نہ ملنے پر نریندر مودی حکومت کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ احمد انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں کرفیو نافذ ہے جبکہ پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔ احمد آباد میں تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔ مشتعل مظاہرین نے شہر میں متعدد گاڑیوں اور دکانوں کو آگ لگا دی ہے۔ فسادات میں 6 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر فوج کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرتشدد احتجاج سے کسی کو کوئی فائہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے احتجاج کرنے والوں کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…