بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

ایل او سی کو اسرائیل کی مدد سے ہائی ٹیک باڑ میں تبدیل کرینگے، بھارتی جنرل

datetime 28  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارتی فوج کے شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہودا نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کی باڑ کو اسرائیل کی مدد سے ہائی ٹیک باڑ میں تبدیل کردینگے،کارگل جنگ سے پہلے ہمارے پاس یہاں صرف ایک بریگیڈ تھا لیکن اس کے بعد ہم نے اس جنگ سے سبق سیکھتے ہوئے اب پورا ڈویژن تعینات کردیاہے۔ داعش مقبوضہ جموں کشمیر میں اپنے قدم جما رہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں کارگل جنگ میں مارے جانیوالے ہونے والے بھارتی فوجیوں کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈی ایس ہودا نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ لائن آف کنٹرول کے اس پار سے دراندازی میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ۔امسال مقبوضہ وادی سے 250سے 300جبکہ جموں سے 150دراندازی کے واقعات ہوئے۔ پاکستان کے بھارتی جاسوس ڈرون کے مار گرانے کے ایک سوال کے جواب میں ہودا نے کہا کہ یہ ایک کھلونے کی طرح کا ڈرون تھا جس میں بہت محدود ایپلی کیشن ہوتی ہیں ۔اس میں ایک عام کیمرہ نصب ہوتاہے اور صرف 15منٹ تک پرواز کرسکتا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…