انقرہ (نیوزڈیسک)ترکی نے شام اور عراق میں داعش کے خلاف فضائی کارروائی کے ساتھ اپنے ملک میں بھی دہشت گردی تنظیم کے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع کر دیا ہے جبکہ داعش کے شبہ میں چھ سو افراد کوگرفتار کیا گیا۔ترک وزیراعظم احمد داﺅد اوغلو نے انقرہ میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ شام اور عراق میں فضائی کارروائی کے ساتھ اپنے ملک میں بھی داعش کے خلاف کارروائی جاری ہے ¾مختلف شہروں میں چھاپوں کے دوران داعش سے تعلق رکھنے کے شبے میں چھ سو افراد کو گرفتار کیا گیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک طیاروں نے شام اور عراق میں داعش کے ٹھکانوں اور کانوائے کو نشانہ بنایا جس سے عسکریت پسندوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں