جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کا اسلام آباد کے معذور نوجوان کو گجرات سے گرفتار کرنے کا دعویٰ

datetime 25  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی پولیس نے مبینہ طور پر اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے معذور نوجوان ابوبکر کو ریاست گجرات کی ایک مسجد سے گرفتار کرلیا۔بھارتی نشریاتی ادارے”ڑی نیوز“ نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ریاست گجرات کے ضلع کچھ کے قصبہ بھوج کی مسجد سے پاکستانی نوجوان کو تحویل میں لیا گیا بارڈر رینج کے پولیس انسپکٹر جنرل اے کے جڈیجہ کے مطابق نوجوان بولنے اور سننے سے معذور دکھائی دیتا ہے۔ ایس پی ڈی پٹیل کے مطابق 23سالہ نوجوان کی شناخت محمد فرحان باشھا ابوبکر کے نام سے ہوئی جو پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد کے علاقے محمود پور کا رہائشی ہے۔رپورٹ کے مطابق بھوج ٹاو¿ن میں سنجونگر کی مسجد کے امام کو ابوبکر ملااپنے آبائی جگہ اور شناخت کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں اس نے کاغذ کے ٹکڑے پر لکھ کر بتایا کہ وہ اسلام آباد سے ہے ‘امام مسجد نے مقامی پولیس کو اطلاع دی جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔ایس پی نے کہا کہ مقامی ایجنسیوں نے تحقیقات شروع کردی کہ وہ مسجد تک کیسے پہنچا اور جلد مرکزی سیکورٹی ایجنسیاں بھی پوچھ گچھ میں شامل ہوں گی تاہم ابوبکر صرف لکھ کر اپنے بارے میں بتا رہا ہے رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے اوائل میں ذہنی طور پر معذور ایک اور پاکستانی چالیس سالہ ہمت گل حسین کو کھاوڈا کے قریب سرحد پر بارڈر سیکورٹی فورس نے تحویل میں لیا ،بعد میں ایک مقامی عدالت نے اسے ایک مینٹل ہسپتال میں داخل کرنے کی ہدایت جاری کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…