نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت نے پاکستان پرایک اورالزام لگادیاجس سے نیامحاذکھل گیا بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے دعویٰ کیا ہے کہ 1965ءاور 1971ءکی جنگوں میں لاپتا ہونے والے 54 بھارتی فوجی پاکستان کی تحویل میں ہیں۔ لوک سبھا کے اجلاس میں ایک سوال کے تحریری جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے لاپتا فوجیوں کی رہائی کا معاملہ پاکستان کے ساتھ بارہا اٹھا چکی ہے تاہم پاکستان یہ تسلیم ہی نہیں کررہا کہ ایسا کوئی بھارتی فوجی اس کی تحویل میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ لاپتا فوجیوں کے رشتہ داروں پر مشتمل 14 رکنی وفد نے یکم سے 14 جون 2007ء کے دوران پاکستان کے10 مختلف جیلوں کا دورہ بھی کیا تھا تاہم وفد کوبھی وہاں کسی بھارتی فوجی کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ انہوں نے کہاکہ لاپتا فوجیوں کے اہلخانہ کو پنشن دی جارہی ہےواضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نے گذشتہ دنوں بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کوآموں کاتحفہ بھیجاتھا