جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

امریکا میں سینما گھر میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

datetime 24  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی ریاست لوزیانا کے ایک سینما گھر میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریاست لوزیانا کے شہر لافائیٹ میں ایک 58 سالہ سفید فام شخص نے سینما کے اندر فلم شو کے دوران اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جب کہ واقعے میں حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی جان لے لی۔پولیس کے مطابق حملہ آور نے سینما ہال کے اندر داخل ہو کرتقریباً 20 منٹ تک فائرنگ کی اور اس دوران ہال میں 100 افراد موجود تھے ،پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔واضح رہے کہ امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جس میں گزشتہ ماہ جنوبی ریاست کیرولائنا کے شہر چارلسٹن میں ایک گرجا گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 3 سال قبل بھی ریاست کولوراڈو کے ایک سینما گھر میں ہی فائرنگ کے واقعے میں 12 افراد مارے گئے تھے اور حال ہی میں امریکی صدر باراک اوباما نے اعتراف کیا تھا کہ وہ اپنے دور صدارت میں گن کنٹرول کے لئے مؤثر قانون سازی میں ناکام رہے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…