جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بحیر روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے درجنوں لاپتہ

datetime 24  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک )اقوام متحدہ کا کہنا ہے رواں سال 60 ہزار سے زائد تارکین وطن بحیر روم کے راستے یورپ داخل ہونے کی کوشش کر چکے ہیں۔لیبیا کے ساحل کے قریب بحیر روم میں کشتی ڈوب جانے سے 40 کے قریب افریقی تارکین وطن کے ڈوب جانے خدشہ ہے۔زندہ بچ جانے والے تارکین وطن نے اقوام متحدہ اور امدادی اداروں کو بتایا کہ بدھ کو کشتی میں 120 سے زائد افراد سوار تھے جب اس میں پانی بھرنا شروع ہوگیا تھا۔اس دوران کشتی میں بچوں اور خواتین سمیت متعدد افراد ڈوب گئے جبکہ 90 کے قریب افراد کو بچا لیا گیا اور انھیں اٹلی پہنچا دیا گیا۔اس دوران 1800 افراد کی ہلاکت ہوئی، یہ تعدادگذشتہ سال کے مقابلے میں 20 گنا زیادہ ہے۔فلاحی ادارے سیو دی چلڈرن کی ترجمان گیوونا ڈی بینیڈیٹو کے مطابق تمام تارکین وطن کا تعلق سینگال، مالی، بینن اور سب سہارا کے علاقوں سے تھا۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزیں کے ترجمان فیڈریکو فوسی نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا: میرے ساتھی بچ جانے والوں سے انٹریو کر رہے ہیں۔۔۔ جو اس سہ پہر آگسٹا (سیسیلی) پہنچے ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ 35 سے 40 افراد سمندر میں لاپتہ ہیں۔زندہ بچ جانے والے افراد کئی گھنٹے بعد ایک تجارتی جہاز میں سوار ہوئے اور انھیں علاقے میں موجود جرمن بحریہ کے جہاز کے ذریعے سیسیلی پہنچایا گیا۔واضح رہے کہ ہرسال ہزاروں کی تعداد میں افراد افریقہ اور مشرق وسطی کے غربت اور شورش کے شکار علاقوں سے غیرقانونی طور پر یورپ داخل ہوتے ہیں۔رواں سال بحیر روم میں تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں جس میں اپریل میں ایک بحری جہاز ڈوبنے سے 800 افراد کی ہلاکت کا واقعہ بھی شامل ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…