واشنگٹن ( نیوزڈیسک)پاکستان اور امریکہ کا داعش کے خلاف مل کر کارروائی کرنے پر اتفاق ، سینیٹر ڈینی فین سٹین کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے تعاون جاری رکھا جائیگا۔واشنگٹن میں وزیر اعظم نواز شریف کے خارجہ امور سے متعلق خصوصی معاون طارق فاطمی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سینٹ کی خفیہ کمیٹی کی نائب صدر سینٹر فین سٹین نے دونوں ممالک میں خفیہ معلومات کے تبادلے کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ طارق فاطمی نے امریکی سینٹر کو بتایا کہ دہشت گردوں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کر دیا گیا۔ عسکریت پسندوں کی پاکستان کے اندر اور باہر حملے کرنے کی صلاحیت بڑی حد تک ختم کر دی ہے۔