بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

اٹلی, دہشت گردی کا الزام، دو پاکستانی گرفتار

datetime 23  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملن(نیوزڈیسک)اٹلی کی پولیس نے داعش سے منسلک ٹوئٹر آکاؤنٹ کو چلانے والے دو پاکستانیوں سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے دو افراد کو دہشت گردوں سے مبینہ تعلقات اور دیگر دو کو ٹوئٹر آکاؤنٹ کے ذریعے تشدد پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ آکاؤنٹ داعش سے منسلک ہے اور ’روم میں داعش‘ کے نام سے چلایا جارہا تھا، جس میں روم کولوزیم اور میلان دومو کیتیڈرل کی تصاویر کے ساتھ تنبیع کی گئی تھی کہ وہ حملوں کے لیے حدف تلاش کررہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو اٹلی کے شمالی شہر بریسہ اور لومبرڈی میں سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ سال عراق اور شام میں جنگجوؤں کی داعش نامی تنظیم نے خلافت کا اعلان کرکے ابو بکر البغدادی کو ‘خلیفہ’ مقرر کردیا تھا۔یہ تنظیم ابتداء میں شام میں بشارت اسد کی حکومت، عراقی سرکاری فورسز اور امریکا پر حملوں میں ملوث تھی تاہم رواں سال تنظیم نے اپنے دائرکار میں توسیع کی اور اب وہ مشرق وسطیٰ کے دیگر علاقوں میں بھی کارروائیاں کررہی ہے جبکہ اس کے حمایتی امریکا اور یورپ سمیت دیگر خطوں سے بھی گرفتار ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ تنظیم وسطی ایشیائی ممالک میں خود کش حملوں کے حوالے سے بہت زیادہ معروف بھی ہے



کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…