جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیل میں پتھراؤ کرنے والوں کے لیے سخت قانون منظور

datetime 22  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یروشلم(نیوزڈیسک)اسرائیل کی پارلیمنٹ نے نیا قانون منظور کیا ہے جس کے تحت گاڑیوں پر پتھراؤ کرنے والے کو 20 سال قید ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ میں نیا قانون منظورکیا گیا ہے، پارلیمنٹ میں اس قانون کے حق میں 69 ارکان نے رائے دی جب کہ 17 نے مخالفت میں ووٹ دیا، نئے قانون کے تحت اب پتھراؤ کرنے والے شخص کو 10 برس تک کی سزا سنائی جا سکے گی۔ اس کے علاوہ اگر یہ ثابت ہوگیا کہ کوئی شخص پتھر کے ذریعے کسی کو نقصان پہنچانا چاہتا تھا تواسے 20 برس قید کی سزا بھی سنائی جا سکے گی۔ نئے قانون کے حوالے سے اسرائیلی وزیر انصاف ایلت شاکد کا کہنا ہے کہ پتھراؤ کرنے والے ’دہشت گرد‘ ہیں اور ان کو ایسا کرنے سے باز رکھنے کے لیے سخت سزا کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ نئے قانون کی منظوری سے قبل پتھراؤ میں اگرکوئی شخص زخمی نہ ہو تو اس کی سزا 3 ماہ تھی، نہتے فلسطینی عام طور پر جدید ترین اسلحے سے لیس اسرائیلیوں کے خلاف مظاہرے کے دوران پتھراؤ کرتے ہیں،اسی لئےاسرائیلی حکومت نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پرپتھراؤ کو روکنے کے لئے یہ قانون منظورکیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…