بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

پاکستانی ہائی کمشنر کی طرف سے عید ملن استقبالیہ ،کشمیری رہنماﺅں کی روانگی شروع

datetime 21  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (نیوزڈیسک)پاکستانی ہائی کمشنر کی طرف سے عید ملن استقبالیہ ،کشمیری رہنماﺅں کی روانگی شروع،بھارتی حکمرانوں میںشدیداضطراب کی لہردوڑ گئی،مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی قیادت میں 2 رکنی وفد نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کی طرف سے جانے والے عید ملن استقبالیہ میں شرکت کیلئے نئی دہلی روانہ ہوگیا وفد میں میر واعظ کے علاوہ سینئر حریت رہنماءمولانا مسرور عباس انصاری بھی شامل ہیں۔ میر واعظ عید ملن پارٹی میں شرکت کے علاوہ پاکستانی ہائی کمشنر اور دیگر سفارت کاروں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے اور انہیں کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں کشمیری عوام کے جذبات اور احساسات سے آگاہ کریں گے۔ میرواعظ پاکستانی ہائی کمشنر کو کشمیری عوام کے مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے جذبات و احساسات سے آگاہ کریں گے، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی ہائی کمشنر سے کشمیری رہنماﺅں کی ملاقاتوں پر بھارتی حکومت نے شدید ردعمل کا اظہار کیاتھا اورپاکستان کے ساتھ مذاکرات سے انکار کردیاتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…