برمنگھم(نیوزڈیسک)برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے انٹرنیٹ کمپنیاں بھی تعاون کریں، جو معلومات حکومت کو درکار ہیںوہ مہیا کی جائیں۔برمنگھم کے اسکول میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے خاتمے کےلئے حکومت ایک پالیسی متعارف کرا رہی ہے جس کے تحت والدین کسی خطرے کے پیش نظر بچوں کو غیر ضروری سفر سے روکنے کیلئے ان کا پاسپورٹ منسوخ کرسکیں گے۔ ایک اندازے کےمطابق اب تک سات سو سےزائد برطانوی شہری داعش میں شمولیت کے لئے شام اور عراق کا رخ کر چکے ہیں ،ان نوجوانوں کو روکنے کیلئے برطانوی حکومت نے 5 سالہ منصوبے کا اعلان کیا ہے