نیوز ڈیسک :امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید برف باری کے باعث تین سو چالیس پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ دو گھنٹوں کے دوران اٹھاسی ٹریفک حادثات ریکارڈ ہوئے۔ٹیکساس، نیویارک، ایریزونا، ڈیلاس، اوکلاہوما، کینساس، شکاگو، اوہائیو پینسلوانیا سمیت متعدد شہروں اور ریاستوں میں شدید برفباری جاری ہے جبکہ کیلیفورنیا میں بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہوگیاہے، تیز ہواو¿ں کے باعث پاور لائنز تباہ ہوگئیں جس سے لاکھوں لوگوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔مختلف ریاستوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران دو سے پانچ انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی جبکہ چارسو کے قریب پروازیں منسوخ کی گئیں۔ دو گھنٹوں کے دوران اٹھاسی ٹریفک حادثات کے بعد شہریوں کو ڈرائیونگ میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی۔ ادھر آسٹریلیا میں بھی سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ریاست کوئنزلینڈ سمیت متعدد مقامات پر طوفان کے باعث پندرہ سو سے زائد مکانات تباہ ہوگئے۔