منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

عرب بیوی نے مذاق مذاق میں بیچارے شوہر کی جان لے لی

datetime 28  فروری‬‮  2015 |

مصر میں پیش آنے والے ایک عجیب و غریب واقعے میں ایک حاملہ خاتون نے اپنے محبوب شوہر کو مذاق ہی مذاق میں موت کے گھاٹ اتار دیا۔اخبار ”الیوم السابے“ کے مطابق 20سالہ خاتون ہالہ طلعت نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ اور اس کا خاوند اٹکھیلیاںکر رہے تھے اور ایک دوسرے پر مختلف چیزیں پھینک رہے تھے کہ اسی دوران اس نے ازراہ مذاق اپنے خاوند کی طرف چاقو اچھال دیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے چاقو اس کے خاوند کے سینے میں پیوست ہو گیا جس کے باعث اس کی ہلاکت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق خاتون تین ماہ کی حاملہ ہے اور اس کے خاوند مصطفی جاد کی عمر 30 سال بتائی گئی ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خاوند سے شدید محبت کرتی تھی اور اس کی زندگی ختم کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی تھی۔ اس کا موقف ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ محض ایک حادثہ تھا۔ خاتون کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…