نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے ملکی قانون ساز ادارے میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج کے لڑاکا طیارے اڑتا تابوت ہیں منوہر پاریکر نے لوک سبھاکو بتایا کہ گذشتہ چار برس میں 42طیارے گرنے سے 42جانیں ضائع ہوئیں پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران ارکان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ 2011سے آج تک فوج کے 27لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوئے طیارے تباہ ہونے سے نہ صرف فوج کو قریباً12ارب روپے کا نقصان ہوا بلکہ میجر اور اعلیٰ فوجی عہدیداروں سمیت 42فوجیوں کی جانین بھی ضائع ہوئیں منوہر نے ایوان کو بتایا کہ فوج کو جدید لڑاکا طیارے اور اسلحہ دینے کی ضرورت ہے ۔