اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

غیر ازدواجی جنسی تعلقات قابل مذمت اور غیر اخلاقی عمل ہے، آئینی عدالت جنوبی کوریا

datetime 28  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیو ل(نیوز ڈیسک)جنوبی کوریا کی آئینی عدالت کے ایک نو رکنی بینچ نے 1953ءمیں نافذ کیے جانے والے اس قانون میں تبدیلی کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”غیر ازدواجی جنسی تعلقات قابل مذمت اور غیر اخلاقی عمل ہے لیکن حکومت کو کسی بھی شہری کے نجی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے“۔ جنوبی کوریا میں یہ قانون تقریباً ساٹھ سال قبل روایتی خاندانی اقدار کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ اس نو رکنی بینچ کے سات ججوں نے اس قانون کو کالعدم قرار دینے کی حمایت کی تھی۔عدالت کے اس فیصلے کے ساتھ ہی بازار حصص میں کنڈومز بنانے والی جنوبی کوریا کمپنی ’یونیدس کارپوریشن‘ کی شیئرز میں 15 فیصد کا اضافہ ہو گیا ہے۔ ’یونیدس کارپوریشن‘ کنڈومز بنانے والے دنیا کے بڑے اداروں میں سے ایک ہے۔یہ پانچویں مرتبہ ہے کہ جنوبی کوریائی عدالت نے اس قانون کی قانونی حیثیت پر بحث کی ہے۔ جنوبی کوریا ا±ن چند غیر مسلم ممالک میں سے ایک ہے، جہاں غیر ازدواجی جنسی تعلقات کو جرم کا درجہ دیا جاتا تھا۔گزشتہ چھ برسوں کے دوران تقریباً ساڑھے پانچ ہزار افراد کو ان الزامات کا سامنا رہا ہے۔ تاہم ان میں سے بہت کم ہی کو قید کی سزا ہوئی۔ 2008ء کے بعد صرف 22 افراد ایسے ہیں، جنہیں اپنے جیون ساتھی سے بے وفائی کے جرم میں جیل جانا پڑا۔یہ قانون ایک ایسے وقت میں خواتین کے حقوق کو تحفظ دینے کے لیے بنایا گیا تھا، جب طلاق کی صورت میں انہیں شدید معاشرتی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور زیادہ تر خواتین کے پاس آمدنی کا کوئی معقول ذریعہ بھی نہیں ہوتا تھا یعنی وہ نوکری نہیں کرتی تھیں۔معاشرتی طور پر قدامت پسند تنظیموں نے بھی اس قانون کی منسوخی کی یہ کہتے ہوئے حمایت کی کہ اب وقت اور حالات بدل چکے ہیں۔ ہیلتھ گروپ کی کو سیون یو کہتی ہیں ”غیر ازدواجی جنسی تعلقات معاشرتی طور پر ناقابل قبول ہیں تاہم اس طرح کے قوانین ترقی یافتہ معاشروں سے مطابقت نہیں رکھتے“۔ ان کے بقول یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے قانون کے ذریعے تو نہیں بلکہ میاں بیوی کے مابین ہونے والی بات چیت سے حل کیا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…