نئی دلی(نیوزڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ فرقہ پرستی کو مسترد کرتے ہیں اور ان کا اس بات پر یقین ہے کہ بھارت سب سے پہلے ان کا مذہب جبکہ آئین مقدس کتاب کی طرح ہے۔
نئی دلی میں لوک سبھا میں اظہار خیال کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ کسی کو مذہب اور فرقہ پرستی کے نام پر کسی سے امتیازی سلوک کرنے کا حق نہیں اور نہ ہی اس بنیاد پر قانون ہاتھ میں لیا جاسکتا ہے۔ نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کا مذہب سب سے پہلے بھارت ہے جب کہ آئین مقدس کتاب اور تمام لوگوں کی فلاح وبہبود ان کی عبادت ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کرپشن قوموں کو تباہ کردیتی ہے اور اس مسئلے کو سیاست کے ذریعے زیر بحث نہیں لایا جا سکتا بلکہ اس پر وسیع پیمانے پر کوششوں کی ضرورت ہے۔