اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یوکرائن کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ملک کے مشرقی علاقوں میں محاذِ جنگ سے بھاری ہتھیاروں کی واپسی شروع ہو گئی ہے۔ یوکرائنی حکام کا کہنا ہے جنگ بندی کے معاہدے کے بعد بھاری ہتھیاروں کی واپسی کا عمل دو روز سے جاری ہے۔ حکام کے مطابق سو ملی میٹر دہانے والی توپوں کی واپسی اس سلسلے میں پہلا قدم ہے۔ دوسری جانب روس نواز باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بھاری ہتھیاروں کی واپسی کا عمل ایک ہفتے سے جاری رکھے ہوئے ہیں، لیکن صورتحال کی نگرانی کرنے والوں نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ مشرقی یوکرائن میں جنگ بندی کا معاہدہ رواں ماہ کی 12 تاریخ کو جرمنی اور فرانس کے تعاون سے طے پایا تھا۔