بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

الیکشن جیت کر برطانیہ میں بسنے والے تمام لوگوں کو مساوی حقوق دینگے،لیبر پارٹی

datetime 27  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) برطانوی لیبر پارٹی کے سربراہ ایڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ الیکشن میں جیت کر برطانیہ میں بسنے والی تمام کمیونٹیز کو مساوی حقوق دیں گے۔ پاکستانیوں سمیت ایشیائی کمیونٹی کا ووٹ اہمیت کا حامل ہے۔ برطانیہ میں جنرل الیکشن مئی میں منعقد ہوں گے۔ اس حوالے سے دارالحکومت لندن سمیت برطانیہ بھر میں سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دونوں بڑی سیاسی پارٹیاں لیبر پارٹی اور کنزرویٹو پارٹی کی انتخابی مہم تیزی سے جاری ہے۔ سنٹرل لندن میں لیبر پارٹی کے مسلمان رکن پارلیمنٹ صادق خان کی طرف سے گالا ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی لیبر پارٹی کے سربراہ ایڈ ملی بینڈ تھے۔ پروگرام میں بڑی تعداد میں مسلم کمیونٹی کے راہنماو¿ں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیبر پارٹی کے سربراہ ایڈ ملی بینڈ نے کہا کہ لیبر پارٹی برطانیہ میں بسنے والے لوگوں کے مساوی حقوق کی حامی ہے۔ پاکستانی کمیونٹی کا پہلے الیکشنز کی طرح حالیہ الیکشن میں اہم کردار ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…