ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

بابری مسجد کی زمین کے تنازع کے حل کیلئے نیا فارمولا پیش

datetime 26  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں بابری مسجد کی زمین کے تنازع کے حل کیلئے نیا فارمولا پیش کیا گیاہے جس میں مسجد اورمندر ساتھ ساتھ تعمیر کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔ فیض آباد اور ایودھیا کے مکینوں کے مطابق منصوبے کو عملی جامہ پہنانے سے ہم آہنگی میں اضافہ ہوگا۔ 16 ویں صدی کی تاریخی بابری مسجدکو 1992 میں ہندوانتہا پسندوں نے ڈھا دیا تھا تاہم مسلمانوں کودوبارہ اس جگہ مسجد تعمیر کرنے نہ دی گئی اور نہ رام کی جائے پیدائش کا دعوی کرنیوالے ہندو یہاں قبضہ جماسکے۔بھارتی اخبار نے رپورٹ میں بتایا کہ مسجد کا مقدمہ لڑنے والے مسلمان ہاشم انصاری اور ہندو تنظیم اکھاڑا پریشد کے سربراہ مہانت گیان داس نے مشترکا طور پر تنازع کے حل کے لیے نیا فارمولہ پیش کیا جس کے تحت 70 ایکڑ زمین پرمسجد اور مندر دونوں تعمیر کیے جائینگے اور اسکے درمیان سوفٹ اونچی دیوار ہوگی انصاری اور گیان داس دونوں کا دعویٰ ہے کہ انھیں اپنی اپنی برادری کے رہنماو¿ں کی حمایت حاصل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…