پیرس (نیوز ڈیسک) آئندہ ماہ یورپ میں 1991ءکے بعد پہلا مکمل سورج گرہن ہوگا۔ ذرائع کے مطابق 20مارچ کو ہونے والا سورج گرہن تمام یورپ کیلئے 90فیصد سے زائد سورج کی روشنی روک لے گا اس طرح سورج گرہن اس سے قبل 1991ءمیں یورپ میں ہواتھا۔ سائنسدانوں کے مطابق لندن میں سورج پر 84 فیصد اور گلاسگو ، ابرڈیل اور ایڈن برگ میں 94 فیصد سایہ آجائیگا ۔ سائنسدانوں نے یورپ بھر میں بجلی کے آپریٹروں کو خبردار کیا ہے کہ اس سورج گرہن سے یورپ میں بلیک آﺅٹ کا خطرہ ہے کیونکہ یورپ میں شمسی توانائی فروغ پاچکی ہے ۔ مذکورہ سورج گرہن 20مارچ کی صبح برطانوی وقت کے مطابق 8 بجکر 45 منٹ پر شروع ہوکر 90 منٹ تک رہے گا۔ 9 بجکر 31منٹ پر سورج مکمل طور پر چھپ جائیگا اور 10بجکر 41 منٹ پر زمین سے چاند کا سایہ ہٹنا شروع ہوگا۔ یہ سورج گرہن یورپ ، شمالی افریقہ اور روس میں دیکھا جا سکے گا۔