مقبوضہ بیت المقدس(نیوزڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہاہے کہ ایران گولان کی پہاڑیوں میں صیہونی ریاست کیخلاف نیا محاذ کھولنا چاہتاہے،تہران کو ایٹمی طاقت بننے نہیں دیا جائےگا۔عالمی میڈیاکے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس دنیا کے فیصلے کرنے اور منظوری دینے والا ادارہ ہے۔اور مارچ میں وہ امریکی کانگریس سے خطاب ضرور کریں گے۔اور یہ بتائیں گے کہ ایران سے ایٹمی معاہدہ اسرائیل اور عالمی امن کیلئے خطرہ ہوگا۔امریکی صدر براک اوباما نیتن یاہو کے کانگریس سے خطاب کی مخالفت کرچکے ہیں اور کہہ چکے ہیں کہ واشنگٹن میں اسرائیلی وزیراعظم کی حفاظت کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔