سعودی تاریخ دان نے مغربی خواتین پر انتہائی شرمناک الزام لگا دیا،دنیا میں غم وغصہ

12  فروری‬‮  2015

دنیا اکثر اس بات پر حیرانی کا اظہار کرتی رہی ہے کہ سعودی عرب نے خواتین کیلئے ڈرائیونگ کرنا ممنوع کیوں کررکھا ہے اور اسے جرم کیوں سمجھا جاتا ہے۔ ایک عرب نے اس کی وضاحت کی کوشش میں سعودی عوام سمیت سب کو مزید حیران کردیا ہے۔ عرب ٹی وی ”سعودی روتاناخلیجہ ٹی وی“ کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے صالح السارون نے کہا کہ سعودی عرب میں خواتین کے تحفظ کیلئے انہیں ڈرائیونگ کی اجازت نہیں ہے جبکہ وہ ملک جہاں خواتین ڈرائیونگ کرتی ہیں وہاں خواتین کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی ان کی عصمت دری کردے۔ ان کا کہنا تھا کہ کہیں راستے میں گاڑی خراب ہوجائے یا کوئی اور مسئلہ واقع ہوجائے تو خاتون کی عصمت دری ہوسکتی ہے۔ انہوں نے امریکا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی خواتین کو اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کوئی ان کی عزت لوٹ لے۔ جب میزبان نے شدید حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسادون کو روکنے کی کوشش کی تو ان کا کہنا تھا کہ میرا مطلب ہے کہ ان خواتین کا صرف عزم متاثر ہوتا ہے مگر سعودی عرب میں یہ ایک سماجی مسئلہ بن جاتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی عرب میں خواتین کو شہزادیاں بنا کر رکھا جاتا ہے اور مردان کیلئے ڈرائیونگ کرتے ہیں۔ جب ایک شریک مہمان نے پوچھا کہ مرد ڈرائیور بھی تو خواتین کی عزت کیلئے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں تو اسادون کا کہنا تھا کہ اس کا حل یہ ہے کہ بیرون ملک سے خواتین ڈرائیور منگوائی جائیں اور انہوں نے شکوہ کیا کہ کوئی اس بات کی طرف توجہ نہیں دے رہا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…