برما کے وزیراعظم نے روہنگیا کے مسلمانوں سے ووٹنگ کا حق واپس لے لیا ، روہنگیا کے مسلمان ملک میں ہونے والے ریفرینڈم میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق برما میں سینکڑوں تعصب پسند بودھوان کے مظاہروں کے بعد وزیراعظم نے روہنگیا کے مسلمانوں سے ووٹ ڈالنے کا حق چھین لیا ، روہنگیا کے مسلمان ملک میں منعقدہ ریفرینڈم میں ووٹ نہیں دے سکیں گے۔برما میں دس لاکھ سے زیادہ روہنگیا مسلمان آباد ہیں لیکن حکومت انھیں برما کا شہری تسلیم نہیں کرتی۔وزیرِ اعظم تھین سین نے ابتدا میں تو پارلیمان سے ان دستاویزات کی اجازت دینے کو کہا تھا تاہم اب داخلی دبا کی وجہ سے وہ اپنا فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ووٹنگ کا حق واپس لیے جانے کا اعلان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا جب دارالحکومت رنگون میں بڑے پیمانے پر بودھ آبادی کی جانب سے مظاہرے کیے گئے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ غیر شہریوں کو شہریوں میں ضم کرنے کی اس کوشش کے حق میں نہیں۔