آسٹریلیا میں ٹوائلٹ پیپر کی کمی پوری کرنے کے لیے اخبار مالکان کا انوکھا اقدام

7  مارچ‬‮  2020

کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے مارکیٹوں میں ٹوائلٹ پیپر کا قحط پڑنے کے بعد اخبار میں اضافی صفحے پرنٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ لوگ اسے ٹوائلٹ پیپر کے طور پر استعمال کر سکیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے

مارکیٹوں میں ٹوائلٹ پیپر کا قحط پڑنے کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنے اخبار میں 8 اضافی صفحات پرنٹ کر رہے ہیں تاکہ لوگ ان صفحات کو ٹوائلٹ پر استعمال کر سکیں۔آسٹریلیا کا این ٹی نیوز ڈارون پر مبنی اخبار ہے جو کہ اپنے مزاحیہ فرنٹ پیچ کے لیے مشہور ہے، اخبار نے ان 8 صفحات پر مشتمل خصوصی صفحات کو واٹر مارک کے ساتھ چھاپا ہے جسے لوگ ٹوائلٹ پیپرکے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ آسٹریلیا میں جب کورونا وائرس سے پہلے مقامی شہری کی ہلاکت کی اطلاع سامنے آئی تو مارکیٹوں میں ٹوئلٹ پیپر (ٹشو رول) کا قحط پڑ گیا تھا۔ملک کے سب سے بڑے شہر سڈنی کے سپر اسٹورز سے ٹشو پیپرز منٹوں میں غائب ہو گئے تھے اور ایک سپر اسٹور کی چَین کو زیادہ سے زیادہ 4  پیکٹس کی فروخت کی پابندی بھی عائد کرنا پڑی تھی۔اس صورتحال کے باعث سرکاری بیت الخلاؤں سے ٹشو رولز کی چوری کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے تھے۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…