ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت: ڈانس کرنے والے انوکھے امپائر کی ویڈیو وائرل

datetime 20  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کے ڈانسنگ امپائر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، ویڈیو وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ برصغیر کا مقبول ترین کھیل ہے، جس کی خبریں خصوصی توجہ حاصل کرتی ہیں اور اگر خبر نرالی ہو، تو چند ہی لمحوں میں موضوع بحث بن جاتی ہے۔ کچھ ایسا ہی معاملہ بھارت کے ڈانسنگ امپائر کا بھی ہے، جو خوب ناچ ناچ کر چھکے اور چوکے کا اعلان کرتے ہیں۔ یہ دل چسپ شخصیت کون ہیں اور ان کا تعلق کہاں سے ہے؟ ابھی یہ واضح نہیں ہوا، کوئی شخص اس دعوے کے ساتھ سامنے نہیں آیا کہ وہ

اس نرالے امپائر کو جانتا ہے، اس لیے انھیں ڈانسنگ امپائر کہہ کر پکارا جارہا ہے۔ یہ ایک پرانی ویڈیو ہے، جو ایک کلب میچ کے دوران بنائی گئی، جس میں جناب امپائر رقص کرتے ہوئے چھکے اور چوکے کے اشارے کر رہے ہیں۔ سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر اجے جڈیجا نے یہ ویڈیو شیئر کی، جو پلوں میں وائرل ہوگئی، سوشل میڈیا صارف نے اس پر بڑے دل چسپ تبصرہ کیے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ جلد میڈیا اس دل چسپ امپائر تک پہنچ جائے گا، جن کے انوکھے ڈھب نے انھیں سوشل میڈیا اسٹار بنا دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…